اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصری فضائیہ کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شمالی سینا میں واقع " شیخ زوید سٹی" میں ایک کاروائی کرکے متعدد مسلح افراد کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے، مصر کے سیکورٹی حکام نے بتایا ہے کہ شیخ زوید کے علاقے میں ہونے والی اس کاروائی میں کم ازکم نو مسلح افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب مصر کے صدر " عبدالفتاح السیسی" نے بدھ کے روز اپنے ایک فرمان کے ذریعے شمالی صوبے سینا کے کئی علاقوں میں مزید تین ماہ کے لئے ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے، اکتوبر دوہزار چودہ میں انتہا پسند مسلح افراد کے حملے میں تیس فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے شمالی صوبے سینا میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169